ابنا: پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرز کے انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی آج جمع کرائۓ جا رہے ھیں اور اس عہدے کےلیے 4 جماعتوں کے درمیان مقابلے کا امکان ہے،مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نے امیدواروں کا اعلان کردیا،جبکہ مسلم لیگ ن نے ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے لیے مرتضی ٰ جاوید عباسی کو نامزد کیا ہے،تحریک انصاف کی جانب سے اسپیکر کے عہدے کے لیے شہریار آفریدی جبکہ منزہ حسن کو ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے لیے نامزد کیا ہے، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے کاغذات نامزدگی کی وصولی دوپہر 12 بجے تک کی جائے گی، جن کی جانچ پڑتال دوپہر 2 بجے تک ہوگی۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کل پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
1 جون 2013 - 19:30
News ID: 425434
پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرز کے انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی آج جمع کرائۓ جا رہے ھیں۔